اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں میں شامل "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے گا اور بل صرف بجلی کے اصل نرخ پر مشتمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین سے صرف بجلی کی قیمت وصول کرنا چاہتی ہے۔