Get Alerts

نصیر الدین شاہ کی ہانیہ عامر کی فلمی شمولیت پر دلجیت دوسانجھ کی حمایت، بھارتی تنقید پر سخت ردعمل

نصیر الدین شاہ کی ہانیہ عامر کی فلمی شمولیت پر دلجیت دوسانجھ کی حمایت، بھارتی تنقید پر سخت ردعمل

ممبئی :اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم "سردار جی 3" میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہانیہ کو کاسٹ کرنا ڈائریکٹر کی ذمہ داری ہے، اور دلجیت نے صرف اس فیصلے کی تائید کی ہے کیونکہ ان کا ذہن زہر آلود نہیں ہے۔
نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، لیکن ان کے کئی رشتہ دار اور دوست پاکستان میں ہیں اور انہیں ان سے محبت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت پر بھارت میں سخت تنقید کی جا رہی ہے جس کے باعث فلم کی ریلیز بھارت میں معطل کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: