کراچی:پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہیں۔
نکاح کی ایک ویڈیو میں قاضی کی جانب سے ربیکا کے حق مہر کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 20 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم، قاضی کے اس جملے نے کہ "دو کروڑ گواہان اس نکاح کے شاہد ہیں" سوشل میڈیا صارفین کو الجھا دیا۔
بعض افراد نے اسے 2 کروڑ روپے حق مہر سمجھا، جب کہ کچھ نے 2 لاکھ، جس کے باعث ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے 20 لاکھ کو کم قیمت کہا، تو کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "اتنی مہنگی شادی اور اتنا معمولی حق مہر؟"
تقریب کے موقع پر ربیکا نے روایتی سرخ لباس زیب تن کیا، جبکہ حسین سفید شیروانی میں خوب جچ رہے تھے۔