Get Alerts

خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ واپس لے لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ واپس لے لیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کے لیے 100 فیصد ورک فرام ہوم کی ہدایت واپس لے لی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جمعہ کو گھر سے کام کرنے سے متعلق جاری کردہ ہدایات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ جمعہ کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ملازمین اپنی ڈیوٹی دفاتر میں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز سرکاری امور گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے معمول کے دفتری نظام کو بحال کر دیا ہے۔

ٹیگز: