Get Alerts

سندھ طاس معاہدہ مضبوط ترین عالمی معاہدوں میں شامل ہے، یکطرفہ معطلی ممکن نہیں: مصدق ملک

سندھ طاس معاہدہ مضبوط ترین عالمی معاہدوں میں شامل ہے، یکطرفہ معطلی ممکن نہیں: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ دنیا کے مضبوط ترین معاہدوں میں سے ایک ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگوں کے دوران بھی قائم رہا۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ کسی کو علاقائی اور عالمی امن کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت بھی قرار دے چکی ہے کہ کوئی ملک سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نہ تو پانی کے بہاؤ کو موڑ سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے حصے کے پانی پر ذخائر تعمیر کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ صرف دستیابی یا زیادہ بہاؤ کا نہیں بلکہ پانی کے کنٹرول کا مسئلہ ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پانی کی کمی کے باعث کسان زراعت چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور بھارت دنیا کے بڑے آلودگی پھیلانے والے ممالک میں شامل ہے، جس کے اثرات خطے کے ماحول پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: