Get Alerts

بھارت عالمی قانون شکن بن چکا ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں، حنا ربانی کھر

بھارت عالمی قانون شکن بن چکا ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں، حنا ربانی کھر

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل نشست کا خواہش مند ہے، تاہم دوسری جانب وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث قانون شکن بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ کوئی ملک کس طرح کھلے عام ایک پوری تہذیب کو مٹانے کے عزائم کا اظہار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نظام میں اصول وضع کرنے اور سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے خواہاں ملک کو عالمی معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنا عالمی قانون کے مطابق ممکن نہیں، جبکہ معاہدے میں تبدیلی صرف دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ہو سکتی ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کا منفی رویہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں رکاوٹ بنتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالمی قانونی نظام کے لیے ایک خطرناک مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت دی گئی تو مستقبل میں دیگر ممالک بھی ایسے اقدامات کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: