Get Alerts

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کی صنعت قائم کرنے کا فیصلہ، طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کی صنعت قائم کرنے کا فیصلہ، طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں جدید سفری سہولیات اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان طلبہ کے لیے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے سبسڈی دے گی، جبکہ طلبہ کو بائیکس آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں سفری سہولت میسر آ سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی تیاری سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ٹیگز: