Get Alerts

شدید گرمی کے باعث پنجاب میں سکول سمر کیمپس پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان

شدید گرمی کے باعث پنجاب میں سکول سمر کیمپس پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان

لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث یکم جولائی سے سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز نے صوبے بھر کے سکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد کسی بھی سکول میں سمر کیمپ کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں بھاری جرمانہ عائد کرنے یا سکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ فیصلہ طلبہ کی صحت اور شدید موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: