امریکا کی جانب سے سلمان صوفی کو صدر ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی دعوت

امریکا کی جانب سے سلمان صوفی کو صدر ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی دعوت

لاہور: امریکی وزرات خارجہ نے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کو صدر ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سلمان صوفی کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کی خدمات کی وجہ سے انہیں ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔سلمان صوفی نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا عالمی سطح پر پنجاب میں خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی اور دیگر اقدامات کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے ظہرانے میں شرکت سلمان صوفی اور پنجاب حکومت کے خواتین کے حقوق کی خدمات کا اعتراف کے برابر ہے۔