وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام  قوم سے خطاب کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے، وزیراعظم کا خطاب آج شام 7 سے 8 بجے کے درمیان متوقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں تمام اتحادیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج 2:30 بجے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر رکھاہے ،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہاں بھی خصوصی دعوت پر شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جبکہ حکومت کا خصوصی دعوت کیلئے خالد مگسی سے رابطہ نہ ہو سکا۔

اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور شرکاء کو مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں