Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف  کی لکی مروت میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف  کی لکی مروت میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف   نے  لکی مروت میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی  شدید مذمت کی ہے ۔

  سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے حملے  کے نتیجے میں  ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران اورجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

 وزیر اعظم  نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

ٹیگز: