واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے جہاں فوجی کارروائی کا اشارہ دیا ہے، وہیں پاکستان کے ثالثی کردار کے نتیجے میں ممکنہ معاہدے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی سے ایران کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے اور ایک بڑی ڈیل جلد ممکن ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ "ایرانی تیل پر قبضہ میرا پسندیدہ آپشن ہے"۔ انہوں نے خارگ جزیرے جیسی اہم تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کو آسان ہدف قرار دیا۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے پاکستانی آئل ٹینکرز کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے، جسے خطے میں بدلتی صورتحال کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی حکام ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر قبضے کے لیے براہ راست فوجی آپریشن پر بھی غور کر رہے ہیں۔