Get Alerts

امریکی عوام اسرائیلی بادشاہوں سے اکتا چکے ہیں": ایرانی صدر کا 'نو کنگز' احتجاج پر ردعمل

امریکی عوام اسرائیلی بادشاہوں سے اکتا چکے ہیں

تہران / واشنگٹن : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کی داخلی صورتحال اور وہاں جاری احتجاجی تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کی ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ پالیسی سے شدید نالاں ہیں اور وہ اب مزید خاموش رہنے کو تیار نہیں۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پالیسی سازی کا محور عوامی مفاد کے بجائے اسرائیل کی حمایت بن چکا ہے۔ ان کے بقول     امریکی عوام ان پر حکومت کرنے والے "اسرائیلی بادشاہوں" سے اکتا چکے ہیں۔
    واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی نے خود امریکی عوام کے حقوق اور وسائل کو متاثر کیا ہے۔امریکہ کے مختلف شہروں میں جاری حالیہ احتجاجی لہر، جسے ’’نو کنگز‘‘ کا نام دیا گیا ہے، دراصل اسی عوامی غصے کا اظہار ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ
 امریکہ میں فیصلے عوامی نمائندوں کے بجائے ایک مخصوص لابی کے زیرِ اثر ہو رہے ہیں، جو کسی بادشاہت سے کم نہیں۔
 امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ملکی فلاح و بہبود کے بجائے بیرونی جنگوں اور اسرائیل کی عسکری امداد پر خرچ ہو رہا ہے,مظاہرین "اسرائیل فرسٹ" پالیسی کو ختم کر کے "امریکہ فرسٹ" یا عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگز: