لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے باقاعدہ سماعت کے بعد سنایا۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے سنٹرل کنٹریکٹ کی چند اہم شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور کھلاڑی کا موقف سننے کے بعد جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی۔
پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے۔ 2 کروڑ روپے کا یہ جرمانہ کسی بھی قومی کھلاڑی پر حالیہ برسوں میں لگایا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ تصور کیا جا رہا ہے۔