اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے

اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے
کیپشن: غزہ سے اسرائیل پر درجنوں مارٹرز گولے اور راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔۔۔فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جس میں غزہ کو مصر سے ملانے والی سرنگ کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ غزہ سے اسرائیل پر درجنوں مارٹرز گولے اور راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے جنگی طیاروں کی مدد سے حماس کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی۔

عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس اور اسلامک جہاد کے 35 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم کارروائی میں جانی نقصان کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری

حماس اور اسلامک جہاد کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں راکٹ حملے کرنے کا مقصد یہ اعلان کرنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے کارروائی کے دوران اسلامک جہاد کے متعدد افراد مارے گئے تھے۔

حماس سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ رکن اسماعیل ردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ کیا گیا جس کی اسے قیمت ادا کرنا پڑے گی اور قابض صیہونی فوج کو معلوم ہونا چاہیے کہ جرائم کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں