اسد عمر، سیف اللّٰہ نیازی  کی صرف ایک ہفتہ بعد پی ٹی آئی میں واپسی؟

 اسد عمر، سیف اللّٰہ نیازی  کی صرف ایک ہفتہ بعد پی ٹی آئی میں واپسی؟

اسلام آباد: سینئر صحا فی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔ 

صالح ظافر  نے کہا کہ  یہ اشارہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دیا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں پی ٹی آئی دوبارہ اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔


سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ نے پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔