Get Alerts

صدر مملکت آصف نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل کو قانون کی شکل دے دی

صدر مملکت آصف نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل کو قانون کی شکل دے دی

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل کو قانون کی شکل دے دی ہے۔ نئے قانون کے تحت نکاح خواں کسی ایسے نکاح کی رسمیّت انجام نہیں دے سکتا جس میں ایک یا دونوں فریقین کی عمر 18 سال سے کم ہو۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے تین سال تک قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔

قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عدالت کو اگر معلوم ہو کہ کم عمر بچوں کی شادی کی جا رہی ہے تو وہ فوری طور پر ایسی شادی کو روکنے کا حکم جاری کرے گی۔ عدالت کو اطلاع دینے والے کی شناخت چھپانے کی درخواست پر اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی اور سینیٹ میں شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔

ٹیگز: