لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیمی ترقی کی نئی راہیں کھولتے ہوئے لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیہ اور ڈی جی خان یونیورسٹی کے لیے ڈیڑھ، ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے اور اسی وژن کے تحت آج 1,645 لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور امن ترقی کا اصل چہرہ ہیں اور ان شعبوں میں انقلابی اقدامات جاری رہیں گی۔