Get Alerts

پنجاب کون چلائے گا؟ پی ٹی آئی قیادت نئی کمیٹی کے ساتھ میدان میں،ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کون چلائے گا؟ پی ٹی آئی قیادت نئی کمیٹی کے ساتھ میدان میں،ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی امور چلانے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نمائندہ نیو نیوز لاہور کے ذرائع کے مطابق دو روز قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بعد پارٹی کے اندر شدید اختلافات پیدا ہوئے تھے، خاص طور پر عالیہ حمزہ ملک کو کمیٹی سے باہر رکھے جانے پر قیادت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نئے نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹی کو 9 ارکان پر مشتمل کر دیا گیا ہے۔ اس میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب خان، عالیہ حمزہ ملک، احمد خان بھچر، میاں اکرم عثمان، رائے حسن نواز، عون عباس پپی، احمد چھٹہ اور ملک تیمور شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی پنجاب میں پارٹی معاملات کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کی ذمہ داری ادا کرے گی۔

ٹیگز: