آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد :آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے ہیں ۔ گزٹ نوٹی فکیشن جاری  کردئیے گئے ہیں ۔آرمی ترمیمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے گزٹ نوٹی فکیشنز اٹھارہ اگست کو جاری کئے گئے۔صدر کی توثیق کے بعد دو نوں نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے۔


پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023  اور آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

دونوں قوانین کا گزٹ نوٹیفکیشن 18 اگست کو جاری کیا گیا اور یہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ 11 اگست اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 17 اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں