Get Alerts

"ہم نے ٹیرف سے جنگیں روکیں اور تعلقات مضبوط کیے"، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے نہ صرف کئی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے، بلکہ یہ امریکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوئی۔ ٹرمپ کے مطابق، ٹیرف نے امریکہ کو امیر اور مضبوط ملک بنایا ہے کیونکہ کئی ممالک نے امریکہ کے خلاف ٹیرف کا استعمال کیا تھا، لیکن ان کی حکومت نے اس کا بھرپور جواب دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں نے مہنگائی میں کمی اور ٹیکسوں میں کمی کی ہے، اور اب کوئی بھی ملک امریکہ کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ ان کے مطابق، یہ سب کچھ مضبوط قیادت اور امریکہ کی فوج کی طاقت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، اور امریکہ کی عظمت کی بنیاد مضبوط قیادت اور فوجی طاقت پر ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مخالف قوتیں سپریم کورٹ میں ان کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

ٹیگز: