Get Alerts

معیشت درست سمت میں، اصلاحات اور برآمدات میں اضافہ جاری:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

 معیشت درست سمت میں، اصلاحات اور برآمدات میں اضافہ جاری:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور معاشی نمو کے تسلسل کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل ہوچکا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ کو بھی معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری کے رجحان کا بھی ذکر کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: