پشاور: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے اور چار نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپنے فرائض جاری رکھ سکتے ہیں، جبکہ پرویز خٹک، امیرحیدر ہوتی اور آفتاب شیر پاؤ کے نام بھی زیر غور ہیں۔
سیاستدانوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی صورت میں سابق آئی جی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور محمود اور سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔