آمدن سے زائد اثاثوں جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

آمدن سے زائد اثاثوں جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد :اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کو منجمند کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کریں گے۔نیب کی ٹیم اور گواہ عبدالرحمان گوندل ثبوت لے کر احتساب عدالت پہنچ گئے تاہم ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج پیش نہیں ہوں گے۔اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکتے. اس سے قبل اسحاق ڈار 7 مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔