عمران خان اور بھارت ایک پیج پر، چیئرمین پی ٹی آئی قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال 

عمران خان اور بھارت ایک پیج پر، چیئرمین پی ٹی آئی قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال 

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور بھارت ایک پیج پر ہیں، عمران خان پاکستان کے قومی اداورں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، جب بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بات آتی ہے عمران خان دھرنے اور لانگ مارچ شروع کردیتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری عمران خان سے متعلق ٹھنڈے دماغ سے سوچے، عمران خان ہر ادارے کو بے توقیر کر رہا ہے اور یہ پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے بیانات پر ہمارے دشمن خوشیاں منارہے ہیں اور جب بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بات آتی ہے عمران خان دھرنے اور لانگ مارچ شروع کردیتا ہے۔ 
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے دشمنوں کا آلہ کار بن چکا ہے، عمران خان کا راستہ روکنا پاکستان کو بچانے کے مترادف ہے، عمران خان کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے، عمران خان پاکستان کی آزادی کا سودا کرنا چاہتا ہے مگر اب عمران خان کا یوم حساب آچکا ہے اور انہیں اپنی چوریوں کا حساب دینا ہو گا، عمران خان ایک بہروپیا ہے جس نے پاکستانی قوم سے دھوکہ کیا ہے، عمران خان نے 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں آج تک کچھ نہیں بتایا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو مضبوط کیا ہے جبکہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کو پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے، سی پیک کو دوبارہ تیز کرنے کیلئے ہم نے مزید فیصلے کئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین بہت اہم ہے، عمران خان بتائیں جلسوں اور دھرنوں سے پاکستان کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں، عدالتوں میں ثابت ہوا ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی تھے جبکہ دوسروں کو چور کہنے والے کو آج گلی، گلی گھڑی چور کے نعرے سننا پڑرہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں