Get Alerts

پی ٹی آئی اور بھارت، دونوں ریاستی اداروں کے خلاف ایک صف میں ہیں: احسن اقبال

پی ٹی آئی اور بھارت، دونوں ریاستی اداروں کے خلاف ایک صف میں ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکا کے اہم دورے کی دعوت دی گئی ہے، جس پر بھارت اور پی ٹی آئی کو بقول ان کے "آگ لگ گئی ہے"۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ    "پی ٹی آئی امریکا میں مظاہرے کر کے ملک کو عالمی سطح پر کمزور دکھانے کی سازش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کیا، اور آج کی حکومت انہی کی بچھائی ہوئی "معاشی بارودی سرنگوں" کو صاف کر رہی ہے۔

    "پی ٹی آئی نے چار سال میں کوئی ایک نیا منصوبہ نہیں شروع کیا، صرف الزامات کی سیاست کی۔احسن اقبال نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ پانی کے ذخائر، بالخصوص دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم، جلد مکمل کیے جا سکیں۔

ٹیگز: