لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری، وزیر اعلی ٰکا بلیو لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری، وزیر اعلی ٰکا بلیو لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور :وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شروع ہونے والے منصوبے جتنی جلد مکمل ہونگے اس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا ہم نے آتے ہی جو کام کئے اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں شہریوں کی سہولت کے لئے بلیو لائن بس سروس کا منصوبہ لا رہے ہیں۔

کلمہ چوک تا لبرٹی کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سےخطاب  میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے کئے گئے اقدامات سے ہر شعبے میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،ایکسائز ، آبیانہ کی ادائیگی ،شادی کے سرٹیفیکٹ کے حصول سمیت شہریوں کو بہت سی  سہولیات دے رہے ہیں، لاہور میں بلیو لائن بس نامی منصوبے کا جلد افتتاح کر رہے ہیں 
 
 
   چوہدری پرویز الہی کا  لانگ مارچ کے بارے میں کہنا تھا عمران خان کا لانگ مارچ ایسےہی چلے گا ہماری کوشش ہے  ہر شہر سے نئے لوگوں کو لانگ مارچ میں شامل کریں،  سی ای او سی بی ڈی عمران امین کا کہنا تھا،حکومت سے ابتدائی طور پر دس کروڑ روپے لئے تھے، اس کے بعد کی تمام سرمایہ کاری خود پیدا کر رہے ہیں ،ہمارے پاس نیشنل اور انٹر نیشنل انویسٹر موجود ہیں، یہ منصوبہ لاہور کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
 

مصنف کے بارے میں