Get Alerts

عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والی صدف نعیم کیلئے شہباز شریف کا 50 اور پرویز الہٰی کا 25 لاکھ امداد کا اعلان

عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والی صدف نعیم کیلئے شہباز شریف کا 50 اور پرویز الہٰی کا 25 لاکھ امداد کا اعلان
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم  کے لواحقین کیلئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ 

نیو نیوز  کے مطابق صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے 50 اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے 25لاکھ روپے امداد کا اعلان کیاہے۔