ورلڈ کپ: آ ج افغانستان اور سری لنکا مد مقابل آئیں گے

ورلڈ کپ: آ ج افغانستان اور سری لنکا مد مقابل آئیں گے
سورس: File

پونے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 30واں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجےمہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا۔   

fae20898d4893643e5385713e8ccaeb7

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا پانچ میں سے دو میچز میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر ہے جبکہ  افغانستان نے بھی اب تک پانچ میں سے 2 میچز جیتے جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر ہے۔ 

افغانستان اور سری لنکا مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 7 میچز میں سری لنکاجبکہ 3 میچز میں افغانستان نے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا۔ 

پلیئنگ الیون:

سری لنکا: پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (c/wk)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (c)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (wk)، محمد نبی، راشد خان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، نور احمد

مصنف کے بارے میں