اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت کے درمیان آج ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شام کے وقت ایوانِ صدر جائیں گے، جہاں ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وفاقی وزیرداخلہ سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔