Get Alerts

مذاکرات کا کام ہم پر چھوڑ دو، ہم پہلے بھی کامیاب ہو چکے ہیں:مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کا کام ہم پر چھوڑ دو، ہم پہلے بھی کامیاب ہو چکے ہیں:مولانا فضل الرحمان

چنیوٹ : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چنیوٹ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ٹرمپ یا اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے اور بہت سے معاہدے دیکھے ہیں جنہوں نے اسرائیل کو مضبوط کیا۔ انہوں نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہید ہو رہے ہیں اور اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا ہے کہ "میں نے جنگ بندی کرائی"۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اب بھی جنگ کی حالت سے باہر نہیں آیا اور فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہیے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے کہا کہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، اور کہا کہ مذاکرات کا کام ہم پر چھوڑ دو، ہم پہلے بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سیاست میں تشدد کی ممانعت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑنے والا بیان دینا آسان ہے، قوم کو جنگ سے نکالنا کسی لیڈر کا اصل کام ہے۔ انہوں نے مظاہروں کے حق کو روکنے اور گولیاں برسانے کی مذمت کی اور کہا کہ تحریکوں اور سیاسی عمل میں تشدد کا عنصر نہیں آنا چاہیے، کیونکہ جب تشدد آتا ہے تو تحریک رک جاتی ہے۔

ٹیگز: