Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا نوجوانوں اور تعلیم پر مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا نوجوانوں اور تعلیم پر مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان طلبہ ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں اور ان پر سرمایہ کاری کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو یہ کم ہوں گے۔

پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2011 سے اب تک اس اسکیم پر 50 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جو محنت اور قابلیت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ لیپ ٹاپ کی تصاویر پر اشتہاری لوگو کے بجائے ان طلبہ کی تصاویر ہونی چاہئیں جو ان لیپ ٹاپ کا استعمال کرکے پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ان کی حالیہ کامیابیاں سعودی عرب جیسے ممالک میں سرمایہ کاری کے شعبے میں نمایاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے میں اسی جذبے سے ترقی کرنا ہوگا تاکہ ملک عالمی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کر سکے۔
 
 

ٹیگز: