امریکی کانگریس میں پہلی مسلم خاتون رکن کے منتخب ہونے کا امکان

امریکی کانگریس میں پہلی مسلم خاتون رکن کے منتخب ہونے کا امکان

نیو یارک: امریکی کانگریس میں پہلی مسلم خاتون رکن کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ 34 سالہ لبنانی نژاد فیروز سعد نے ریاست مشی گن سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ فیروز سعد کے والدین کا تعلق لبنان سے ہے جو 30 سال قبل امریکا آ کر آباد ہوئے تھے اور جب نائن الیون کا سانحہ ہوا تو اسی سال فیروز نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

سانحے کے فوری بعد اس کے والدین اسے یونیورسٹی سے گھر لے گئے تھے کیونکہ وہ فکرمند تھے کہ یونیورسٹی کیمپس میں کہیں اسے امتیازی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم کچھ ہفتوں بعد جب وہ دوبارہ یونیورسٹی گئی تو طلبا اور اساتذہ نے اس کا خیر مقدم کیا۔

فیروز سعد کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے اسے بہت کچھ سیکھنے سمجھنے اور جاننے کا موقع ملا کہ حقیقی امریکا کیا ہے اور اس نے فیصلہ کیا وہ بھی اس کے لیے کام کرے گی اور ان لوگوں کے لیے آواز اٹھائے گی جو امریکا کو اسی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیروز سعد اس سال ریاست مشی گن سے کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہو گئیں تو امریکی کانگریس کی پہلی مسلم رکن ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں