پی سی بی نے سیریز منسوخی پر انگلش بورڈ کے چیئرمین کی معافی کو مسترد کر دیا

پی سی بی نے سیریز منسوخی پر انگلش بورڈ کے چیئرمین کی معافی کو مسترد کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز منسوخ کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی معافی کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کیساتھ سیکیورٹی اور کھلاڑیوں کی فلاح و صحت سے متعلق کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ 
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کا معافی پر مبنی بیان غیر واضح ہے جبکہ برٹش ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل نہ کرنے کی بات کی تھی، اس کے علاوہ کھلاڑیوں سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ 
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین این واٹمور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی اور میں ان سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی سی بی کیساتھ اچھے تعلقات چاہے ہیں۔ 
2022ءمیں پاکستان کے ساتھ سیریزپرغور کررہے ہیں، ہم نے سیزن کی مصروفیات کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کیلئے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا اور اس فیصلے سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ان سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔