مفتاح کی چھٹی ، ڈار کی واپسی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ 

مفتاح کی چھٹی ، ڈار کی واپسی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ملک میں کچھ ہفتے کمی کے بعد مہنگائی ایک بار پھر بڑھ گئی،  ہفتہ وار مہنگائی میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی شرح 30.62 فیصد ہوگئی ۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔  حالیہ ہفتے 10 اشیاء سستی اور 21 میں استحکام رہا۔  پیاز47.77 اور ٹماٹر 30.29 فیصد مہنگے ہوئے۔

 چائے ڈھائی فیصد اور بریڈ 1.74 فیصد مہنگے ہوئے۔ کپڑے دھونے کے صابن کی قیمت 1.13 فیصد بڑھ گئی۔ ایل پی جی4.14 اور آٹا اوسط2.99 فیصد سستا ہوا۔  دال مسور،کیلے،کوکنگ آئل،گھی،لہسن، چینی اور آلو بھی سستے ہوئے۔

مصنف کے بارے میں