پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
سورس: File

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآ سانی شکست دے دی ہے۔ پاکستان کا 170 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ سیریز 3،3 سے برابر ہوگئی ۔اتوار کا میچ فائنل ہوگا۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  اوورز میں 169 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 87رنز کی اننگز کھیلی۔

رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے محمد حارث نے 7 ، شان مسعود صفر، حیدر علی 18 ، افتخار احمد 31 آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔  انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی اور سیم کیورن نے 2،2 ،ریکا ٹاپلے اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

170 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور ہدف 15 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔ سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

مصنف کے بارے میں