چھٹا ٹی ٹوئنٹی : ایک اور اعزاز کپتان بابراعظم کے نام 

چھٹا ٹی ٹوئنٹی : ایک اور اعزاز کپتان بابراعظم کے نام 
سورس: File

لاہور : انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان کو شکست کے باوجود کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔  بابر اعظم  نے 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

  

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں۔ دیگر چار کرکٹرز روہت شرما، ورات کوہلی، مارٹن گپٹل اور پال سٹرلنگ ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے سالٹ کی طوفانی اننگز کے باعث 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں