سانحہ مستونگ میں را ملوث ، 2 سال دہشت گردوں سے  نرم پالیسی رکھی گئی، اب انہیں بلوں سے نکال کر ماریں گے: سرفراز بگٹی 

سانحہ مستونگ میں را ملوث ، 2 سال دہشت گردوں سے  نرم پالیسی رکھی گئی، اب انہیں بلوں سے نکال کر ماریں گے: سرفراز بگٹی 

کوئٹہ : نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہے ۔ ہمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتا ہے۔

کوئٹہ میں سانحہ مستونگ پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان سب کی نانی ایک ہے۔ انہیں بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائے گی۔ گزشتہ دو سال میں دہشت گردوں سے نرمی کی پالیسی اپنائی گئی۔  سرفراز بگٹی نے  جمعیت علما اسلام  کے رہنما حافظ حمداللّٰہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

واضح رہے کہ مستونگ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

مصنف کے بارے میں