واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خطے میں امن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے میرے پیش کردہ 20 نکاتی امن معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بتایا کہ شہباز شریف نے ان کے امن پلان کا خیر مقدم کیا اور اس پر تعاون کا یقین دلایا ہے، جس سے خطے میں امن و استحکام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
یہ بیان واشنگٹن میں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران سامنے آیا، جہاں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعاون کو اہم قرار دیا گیا۔