ملتان:چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ قیادت کا بحران صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہے۔ طلبہ کو صحیح راہ پر گامزن کرنے کے لیے اچھے رول ماڈلز کی اشد ضرورت ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسا لیڈرشپ ماڈل موجود ہے جو کہیں اور نہیں پایا جاتا۔ حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اس کی سب سے بہترین مثال ہے، جنہوں نے معجزات دکھانے کی بجائے اپنے کردار سے دنیا کو راستہ دکھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمیں ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتی ہے، اور ایپ سپ کی ٹیم نے خاص طور پر حضرت محمد ﷺ کے رول ماڈل کو طلبہ تک پہنچانے کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔