Get Alerts

دنیا کو قیادت کے بحران کا سامنا ہے، نبی کریم ﷺ کی سیرت کامل نمونہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھر ی عبدالرحمان

دنیا کو قیادت کے بحران کا سامنا ہے، نبی کریم ﷺ کی سیرت کامل نمونہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھر ی عبدالرحمان

ملتان:چیئرمین ایپ سپ (APSUP) اور معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کو اس وقت قیادت کے سنگین بحران کا سامنا ہے، اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے مثبت رول ماڈلز کی اشد ضرورت ہے۔ وہ یونیورسٹی آف سدرن پنجاب، ملتان میں طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کے لیے ایسے راہنماؤں کی ضرورت ہے جو کردار، اخلاق اور سچائی کی عملی مثال ہوں۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا "ہمارے پاس قیادت کا وہ ماڈل موجود ہے جو دنیا کی کسی اور قوم کے پاس نہیں  حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ۔ نبی اکرم ﷺ نے معجزات کے بجائے اپنے اعلیٰ کردار اور عملی زندگی سے دلوں کو فتح کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی شخصیت زندگی کے ہر شعبے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے، خواہ وہ قیادت ہو، تعلیم، سماجی انصاف یا بین الانسانی تعلقات۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپ سپ کی ٹیم نے اس بات کو مشن بنایا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کو بطور رول ماڈل نوجوان نسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی کو سیرتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھال سکیں۔

تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی، اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کے خیالات کو بے حد سراہا گیا۔

ٹیگز: