عراقی فوج نے داعش سے بڑا علاقہ آزاد کروا لیا

عراقی فوج نے داعش سے بڑا علاقہ آزاد کروا لیا

بغداد : عراقی فوج نے داعش کیخلاف بری کامیابی حاصل کرتے ہوئے عیاضیہ اس کے قبضہ سے آزاد کروا لیا


تفصیلات کے مطابق عراقی فوجنے صوبہ نینوا کے ضلع تلعفر کے علاقے عیاضیہ کو داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔بغداد میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی ضلعے تلعفر کا علاقہ عیاضیہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد ہوگیا ہے اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرا رہا ہے۔


عراقی فوج کی تلعفر کمانڈ کے سربراہ جنرل عبدالامیر رشید یاراللہ نے بتایا ہے کہ بدھ کی شام عیاضیہ میں ہونے والی لڑائی کے دوران دوسو کے قریب داعشی دہشت گرد مارے گئے جن میں داعش کا ایک نام نہاد گورنر بھی شامل ہے۔عراقی فوج نے بیس اگست سے شمالی صوبے نینوا کے شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کی تھی اور دس روز سے کم کے عرصے میں شہر کے تمام علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔