میکسکو میں پرتشدد واقعات جاری, 7 افراد کو قتل کر دیا گیا

میکسکو میں پرتشدد واقعات جاری, 7 افراد کو قتل کر دیا گیا

میکسیکو سٹی: میکسکو کے ساحلی شہر ایکاپلکو   میں پرتشدد   واقعات میں شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف واقعات میں 7 شہریوں کو   ہلاک کر  دیا  گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا    کی رپورٹس کے مطابق ایکاپلکو کے ٹیکسی دفتر کے طور پر استعمال ہونے والے اپارٹمنٹ میں 2مردوں اور ایک خاتون کو ہلاک کر دیا گیا ۔ گوئیریرو ریاست کی سکیورٹی کے ترجمان رابرٹو الویرز نے بتایا 2 مردوں کو ٹیپ سے باندھا گیا تھا جبکہ خاتون سمیت ان تینوں کو ان کے سروں میں گو لیاں مار کر ہلاک کیا گیاتھا ۔ ایکا پلکو میں حالیہ 7 مہینوں میں اب تک 483 افراد کو قتل کئے جانے کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

ترجمان نے بتایا   کہ یہ  تعداد   2016 ء کے مقابلہ میں 13  فی صد   کم ہے تاہم اس کے باوجود شہر یوں کو قتل کئے جانے کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری ہے. ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس سال 27 فیصد زیادہ قتل ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں