ٹرمپ کا میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان

 ٹرمپ کا میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد الیکشن مہم کے دوران امریکی عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے قومی سلامتی کے حوالے سے اہم منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور ان میں سے ایک امریکا اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا پروگرام ہے۔

 

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چند روز میں نئے امریکی صدر امیگریشن اور سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ان حکم ناموں میں افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک سے امریکا آنے والے افراد کی سخت جانچ پڑتال جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے ملک میں پناہ گزینوں کی رسائی مزید مشکل ہو جائے گی۔

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ کے تحت تحت امریکا نے بحرالکاہل کے پار چند ممالک کے ساتھ خصوصی تجارتی معاہدہ ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ بھی ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی دن اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔