اسلام آباد: حکومت نے عوام کور یلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
مہگائی سے ستائی عوام کے لیے خوشخبری ہے، وفاقی حکومت نے حکومت نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کردیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 115 روپے 03 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 1روپے 50 پیسے فی لٹر کم کردیا گیا ، مٹی کاتیل 86 روپے 80 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔
دوسری طرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کی گئی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔