ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

سلام آباد: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈ ر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد 11اعشاریہ آٹھ کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قمیت دو ہزار 60 روپے ہو جائے گی۔ نٹی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے حکومت نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کردیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 115 روپے 03 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 1روپے 50 پیسے فی لٹر کم کردیا گیا ، مٹی کاتیل 86 روپے 80 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔

دوسری طرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کی گئی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔