سموگ سے بچائو کے لیے بڑا قدم، فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ

  سموگ سے بچائو کے لیے بڑا قدم، فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ

لاہور:سموگ سے بچائو کے لیے بڑا قدم اٹھایاگیا ہے اور فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔  لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے ڈی سی لاہور نے فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 

ڈی سی لاہور کے مطابق شہر یا گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ کا بڑا سبب ہے۔  شہر بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے، سالڈ ویسٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

 قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  اس سلسلے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں