Get Alerts

انسٹاگرام انفلوانسرز کے لیے نئے ان باکس مینجمنٹ ٹولز متعارف کرانے کےلیے تیار

انسٹاگرام انفلوانسرز کے لیے نئے ان باکس مینجمنٹ ٹولز متعارف کرانے کےلیے تیار

کیلیفورنیا : فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے انفلوانسرز کے لیے نئے ان باکس مینجمنٹ ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز میں صارفین کو اپنے پیغامات کو منظم کرنے کے لیے کئی نئے فیچرز دیے جائیں گے تاکہ وہ اہم پیغامات کو جلدی اور آسانی سے پہچان سکیں اور جواب دے سکیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان ٹولز میں ملٹی سلیکٹ فلٹرز شامل ہوں گے، جو صارفین کو پیغامات چھانٹ کر تیزی سے جواب دینے میں مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ، انسٹاگرام نے کسٹم شارٹ کٹ بنانے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے ترجیحی پیغامات کے لیے خاص فولڈرز بنا سکیں گے۔

یہ فولڈرز صارفین کی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیے جا سکیں گے، اور پیغامات کی مختلف اقسام کے لحاظ سے منظم کیے جا سکیں گے۔ میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ یہ ٹولز خاص طور پر ایسے تخلیق کاروں کے لیے ہیں جن کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہوں، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔

ٹیگز: