Get Alerts

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا ’رائٹنگ ہیلپ‘ فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا ’رائٹنگ ہیلپ‘ فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’رائٹنگ ہیلپ‘ لانچ کیا ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے صارفین کو پیغامات لکھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف کے پیغامات اور AI کی تجاویز صرف صارف کے فون پر رہیں گی اور نہ واٹس ایپ اور نہ ہی میٹا انہیں دیکھ سکیں گے۔ 

صارفین جب کوئی پیغام لکھنا چاہیں گے تو نیا پینسل آئیکون کلک کر کے ’رائٹنگ ہیلپ‘ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر مختلف انداز میں تجاویز دیتا ہے جنہیں صارف اپنی مرضی سے منتخب یا تبدیل کر سکتا ہے۔ میسیج لکھنے کے بعد ایموجی کے آئیکون پر کلک کریں، پھر تیر کے نشان کو دبائیں تو ’رائٹنگ ہیلپ‘ فعال ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی سیکیورٹی کو ماہرین نے بھی جانچا ہے اور آزاد ادارے این سی سی گروپ اور ٹریل آف بِٹس نے اس کی آڈٹ رپورٹس شائع کی ہیں۔ یہ فیچر صارفین کی مرضی سے فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے اور ڈیفالٹ طور پر بند رہے گا تاکہ صارف کا کنٹرول برقرار رہے۔

اس وقت یہ فیچر صرف انگریزی زبان میں امریکہ اور کچھ دیگر ممالک میں دستیاب ہے، لیکن کمپنی کا ارادہ ہے کہ سال کے آخر تک اسے مزید زبانوں اور ملکوں میں متعارف کرایا جائے گا، جس میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: