Get Alerts

پاکستان اور آرمینیا نے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے

پاکستان اور آرمینیا نے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے

آرمینیا:وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور آرمینیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کے شہر تیانجن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کے درمیان مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھی جائے گی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آرمینیا نے اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ٹیگز: